رفاقت پسندی
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - دوستی، محبت، میل جول کا عمل۔ "ہر بات کا اپنی شرافت اور رفاقت پسندی سے لحاظ رکھتے ہیں۔" ( ١٩٨٦ء، حیات سلیمان، ٥٩١ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رفاقت' کے ساتھ فارسی 'پسند' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'رفاقت پسندی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٦ء کو "حیات سلیمان" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - دوستی، محبت، میل جول کا عمل۔ "ہر بات کا اپنی شرافت اور رفاقت پسندی سے لحاظ رکھتے ہیں۔" ( ١٩٨٦ء، حیات سلیمان، ٥٩١ )
جنس: مؤنث